لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاق کی جانب سے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کررکھے ہیں اور پنجاب کی حدود میں 54 مقدمات درج ہیں۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے، اس پر جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ میرے نزدیک ملزم کا ضمانت قبل از گرفتاری میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے۔ بعد ازاں عدالت نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر