موجودہ حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع وزارت تجارت کے مطابق تجارت معطل ہونےکے باوجود بھارت سےدرآمدات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں اور رواں مالی سال اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے بھارت سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اکتوبر2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا اور اکتوبر 2024 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 3کروڑ 58 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ اکتوبر2023 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اس سے قبل ستمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے درآمدات میں 45 فیصد اور اگست میں بھارت سے درآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ واضح رہےکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر اگست 2019 میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی مگر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےبعد میں بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی اور دونوں ممالک نے زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کی اجازت بھی دے رکھی تھی۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر