چین نے عالمی معیشت کھولنے میں کردار ادا کیا، سربراہ تھنک ٹینک زیمبیا

لوساکا (شِنہوا) چین نے مختلف اقدامات کے ذریعے عالمی معیشت کو کھولنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔زیمبیا کے بین الاقوامی تعلقات کی ایسوسی ایشن کی صدر روز میری نسیپی نے کہا ہے کہ چین نےقومی تجارتی پالیسی اور عالمی ترقیاتی اقدام جیسے دیگر اقدامات کے ذریعے کھلی معیشت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے تحفظ پسندی کے برعکس کھولنے کے عمل کو تمام ممالک کے لیے فائدہ مند بہترین راستہ قرار دیا ۔انہوں نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ تاریخ نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ تحفظ پسندی صحیح راستہ نہیں ہے۔دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں سے لیکرترقی یافتہ تک تمام معیشتوں کے لیے فائدہ مند راستہ کھلاپن ہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نےترقی پذیر ممالک سے درآمدات پر صفر محصولات فراہم کرنے جیسی اپنی پالیسیوں کے ذریعے کھلے پن کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی رہنماؤں نے کھلے پن میں کسی ملک کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کرنے کی نیک نیتی ظاہر کی ہے جس کے باعث چین کی تجارتی پالیسی جامع رہی ہے۔دریں اثنا نسیپی نے جی20 کے مختلف اقدامات کی حمایت کے لئے چین کے کردار کی تعریف کی۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے جی20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے بارے میں نسیپی نے کہا کہ چین نے اپنی قومی پالیسیوں اور اقدامات جیسا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور کھلے پن کی پالیسی میں جی20 کے اقدامات کو شامل کیا ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر