عمران کو بچانے کیلئے کوئی مخلص نہیں، 24 نومبر کو رہائی نہیں ہورہی: فیصل واوڈا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو کچھ نہیں ہونا، پی ٹی آئی قیادت اندرون خانہ لیٹی ہوئی ہے، یہ ڈرامے بازی عمران خان کی رہائی کے لیے ہورہی ہے مگر عمران کا سودا کرکے پی ٹی آئی کے لوگ ریلیف لے رہے ہیں، احتجاج میں 50 ہزار آئیں یا 50 لاکھ لوگ کوئی فرق نہیں پڑے گا، 25 نومبرکو بانی پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد ہونی ہے اس لیے 24 کے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے مداخلت دیکھنے کو مل رہی ہے، اب عمران خان کی بات کو مانتا ہوں کہ رجیم چینج کے وقت باہر سے مداخلت تھی، اچانک کانگریس اور دیگر طرف سے خط آگئے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، میری نزدیک یہ (امریکا) سپر پاورز نہیں بلکہ زیرو پاورز ہیں کیونکہ ان کو فلسطین پر ظلم نظر نہیں آرہا، سب کو کہتے ہیں کہ اپنا کام کریں ہم مداخلت نہیں کرتے تو آپ بھی نا کریں ۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےجیل میں رہتےہوئے ان کی پارٹی فائدہ نہ اٹھائےاور نہ پیسے بنائے، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے اب ان کے پاس کوئی نہیں بچا، غریبوں کو مروانے کے لیے یہ مل کر ڈراما کررہے ہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انڈر گراؤنڈ تو بات ہورہی ہے، پی ٹی آئی میں دھڑیں ہیں، اور پارٹی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے پیسے کما رہے ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کھڑی کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کہیں موجود نہیں سوائے خیبرپختونخوا کے، یہ سب پیروں میں پڑے ہوئے ہیں، 24 نومبر والا معاملہ پانی کا بلبلہ بننے جارہاہے، 24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی، کوئی ایم این اے ایم پی اے 50 لوگ بھی نہیں لاسکے گا، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے کوئی مخلص لوگ نہیں، سب کمپرومائز لوگ پارٹی میں موجود ہیں۔جنرل فیض حمید کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی چیزیں بھی تیز چل رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر