پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس سینیٹر طلال چوہدری کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری پربریفنگ دی۔ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے خریداروں کی عدم دلچسپی اور بینچ مارک سے کئی گنا کم بولی آنے کی وجوہات زیربحث آئیں۔ سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ میں جب وزیربنا تو پی آئی اےکی نجکاری کا عمل شروع ہوچکا تھا، پی آئی اے میں ٹوٹل 830 ارب کے نقصانات تھے اور نجکاری کے وقت 45 ارب کا خسارہ تھا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ جب ہم نے پی آئی اے کے لیے بولیاں مانگیں تو خواہش رکھنے والی پارٹیز آئیں، ایک دفعہ نجکاری کا عمل شروع ہو جائے تو اس کو تبدیل نہیں کر سکتے، اب پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگیں گے اور اس کے لیے کام چل رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری پر فوکس ہے۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ ائیر انڈیا کی نجکاری بھی 5 بار ناکام ہوئی تھی، اس کے بعد جا کر ائیر انڈیا کی نجکاری ہوئی تھی، اگر پی آئی اے کو بیچنا ہےتو حکومت کو بڑا دل کرنا پڑے گا، پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل ہے، میں آج بھی کہتا ہوں پی آئی اے ایک منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے، پی آئی اے کی پاس بہت منافع بخش روٹ ہیں۔ وفاقی وزیر نجکاری نے مزید کہا کہ ایف بی آر سےکہا تھا نئے طیاروں کی خریداری پر جی ایس ٹی ہٹالیں، پوری دنیا میں اس طرح طیاروں پر جی ایس ٹی نہیں لیا جاتا مگر ایف بی آر اپنے ایک محور کے اندر ہے جو بات نہیں سمجھتا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو نجکاری سے پہلے سرکاری اداروں کوتمام خساروں سے پاک کرنا چاہیے، پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ فوراً ہونا چاہیے، نجکاری میں دوسری وزارتوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن نے اجلاس کو بتایا کہ سرمایہ کاروں نے 26 ارب روپےکاٹیکس معاف کرنے اور 10ارب روپے فنانسنگ کی ادائیگی اپنےذمہ لینےکا کہا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر