سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کو غیر شرعی قرار دینے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے چند روز قبل وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دیے جانے کے فتوے نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور اس حوالے سے عوام کے ساتھ نامور علما اور وفاقی وزرا کی جانب سے بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے کو غلط قرار دیا جا رہا ہے۔نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فتویٰ بالکل غلط ہے، اگر وی پی این کا استعمال حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔اب اس معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی امور میں ہو رہا ہے، رپورٹس کے مطابق روز 15 ملین بار غیر مہذب سائٹس پر ہٹس ہو رہے ہیں۔علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا اگر وی پی این کو رجسٹر کر دیتے ہیں اور مثبت تنقید کرتے ہیں تو اس کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جس طرح لاؤڈ اسپیکر اگر متعلقہ ایکٹ کے خلاف استعمال ہوگا تو اس پر پرچہ بھی ہوگا اور سزا بھی ہو گی، رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیر مہذب مواد اور غلط پروپیگنڈا کیا جائے تو غیر شرعی ہوگا۔خیال رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی اور حرام قرار دیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایک خط لکھ کر غیر رجسٹرڈ وی پی این بند کرنے کا کہا گیا تھا، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کے خط پر عمل درآمد کرتے ہوئے کئی وی پی اینز کو بند بھی کر دیا ہے۔اس میں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ خود وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء ایکس کے استعمال کے لیے وی پی این کا استعمال کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر