پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق اجلاسوں میں 10 اراکین اسمبلی کی عدم شرکت، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان اور جنید اکبر سمیت 5 ایم این ایز نےکسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مالاکنڈ سے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان سمیت مردان، سوات، نوشہرہ اور صوابی سے تعلق رکھنے والے 4 ایم پی ایز نے بھی اجلاسوں میں شرکت نہیں کی۔رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے میسج ملا ہوگا، نہیں دیکھا لیکن میٹنگ میں جانا ضروری نہیں بلکہ احتجاج کیلئے ورکرز کو نکالنا اہم ہے۔پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہنا تھا کہ مردان میں ہوں، مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، احتجاج کےاخراجات خود اٹھاؤں گا اور ہر صورت اسلام آباد جائیں گے۔دوسری جانب پارٹی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے چنا ہے، ان کے ساتھ ہیں، اجلاس میں شرکت ضروری نہیں، پارٹی سے جڑے ہیں، اسلام آباد ضرور جائیں گے۔مزید برآں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاسوں میں شرکت کیلئے سب کو بلایا گیا تھا، کوئی نہ آئے تو اس کی اپنی مرضی ہے۔
عمران خان کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے جنوبی اور پشاور ریجن اجلاسوں سے خطاب کے دوران کہا کہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام توانائی استعمال کی جائے گی، رکن صوبائی اسمبلی 5 ہزار جبکہ رکن قومی اسمبلی 10 ہزار کارکنان جمع کرے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر