معیشت مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی 38 سے7 فیصد پر آگئی: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزيب نےکہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی آگئی، زر مبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہيں، مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزيب نےکہا کہ امریکا میں موڈیز، فچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ مثبت میٹنگ ہوئی، پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ پیش کریں گے، چاروں وزرائے اعلیٰ نے معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کرليں گے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے تمام سیکٹرز کو کردار ادا کرنا ہے، ٹیکس ریونیو بڑھانےکے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، ملک کے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر