نشتر اسپتال ملتان کے مریضوں میں ایڈز منتقلی کا معاملہ، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئرکمیشن کے ایس اوپیز کے مطابق مریض کاہر 6 ماہ بعد ایڈز اور 3 ماہ بعد ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ لازمی ہے۔تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ مریضوں کا گزشتہ ایک سال سے ایڈز ٹیسٹ نہیں کیا گیا، 11 اکتوبرکو ڈائیلیسز یونٹ میں پہلا ایڈزکا مریض رپورٹ ہوا، اسپتال انتظامیہ نے معاملہ دبانےکی کوشش کی، اسپتال انتظامیہ نے ایڈز کنٹرول پروگرام کے کسی ڈاکٹر سے بھی رابطہ نہیں کیا۔ادھر اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک ماہ بعد بھی 25 مریضوں کے اہلخانہ کے اسکریننگ ٹیسٹ نہیں کرائے گئے، متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کے بھی متاثر ہونےکا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس واقعے کا ذمہ دار ایم ایس نشتراسپتال، ہیڈ آف نیفرالوجی، وارڈ کے سینئر رجسٹرارکو ٹھہرایا گیا ہے، تحقیقاتی کمیشن آج اپنی رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو پیش کرے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر