پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج کوکم کرنے کے اقدامات شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج کوکم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں اور پانی کی پیداواری صلاحیت بہتر کرنے کے لیے شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں پائلٹ اسٹڈی شروع کردی گئی ہے جس میں زمین کو گیلا اورخشک کرنےکے لیے متبادل طریقہ کار کے ٹرائلزکا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں چاول کی فصل پر متبادل طریقہ کار کے ٹرائلزکا نفاذکیاگیا، متبادل طریقہ کار سےچاول کی پیداوار پر اثرات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ اے ڈی بی حکام کا بتانا ہے کہ ٹرائلز سےچاول کی فصل سےگرین ہاؤس گیس کے اخراج کا اندازہ لگایا جاسکےگا، ٹرائلز ملک کی گرین ہاؤس گیس انوینٹری کی درستگی کوبڑھائیں گے اور پاکستان میں کاربن مارکیٹ کے اقدامات کے لیے ضروری ڈیٹا فراہم کریں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ان ٹرائلز سےکسانوں میں متبادل طریقہ کار اپنانےکی حوصلہ افزائی بڑھےگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مشترکہ مطالعے میں یونیورسٹی آف فلپائن کا انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور جرمنی کا کارلسروہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھی اسٹڈی میں شریک ہے۔واضح رہے پاکستان چاول کی عالمی پیداوارمیں دنیاکے 10بڑے پروڈیوسرز میں شمار ہوتاہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر