ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سرکاری دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ12.77فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74کروڑ 84 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔دستاویز کے مطابق اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 19.03 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، اکتوبر میں 6 لاکھ 4 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیےگئے جبکہ اکتوبرمیں چاول کی برآمدات سے36کروڑ 23 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا۔دستاویز کے مطابق اکتوبر میں سبزیوں کی برآمدات میں 23.38 فیصد اضافہ ہوا، تقریباً 56ہزار میٹرک ٹن سبزیاں ایکسپورٹ کی گئیں، سبزیوں کی 56 ہزار ٹن برآمدات سے ایک کروڑ 93 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق پھلوں کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 20.30 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں تقریباً 54 ہزار میٹرک ٹن پھل بیرون ممالک بھجوائے گئے، پھلوں کی برآمدات سے ایک ماہ میں 2کروڑ44 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا، ایک مہینے میں ملکی تمباکوکی برآمدات میں سالانہ565 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں 6 ہزار 238 میٹرک ٹن تمباکو ایکسپورٹ کیا گیا۔دستاویز کے مطابق ایک ماہ کےدوران تمباکو کی برآمدات سے 2کروڑ 83 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا، اکتوبر میں پاکستان نے 88 ہزار ٹن سے زائد خشک میوہ جات ایکسپورٹ کیے، ایک ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات سے 9 کروڑ 47 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا، رواں مالی سال پہلے4 ماہ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں21.73فیصد اضافہ ہوا۔جولائی تا اکتوبر غذائی اجناس کی برآمدات کاحجم 2ارب 36 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر