سندھ کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل، کئی وزرا سے اضافی قلمدان واپس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن سے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس لے لیا گیا جبکہ ان کی جگہ مکیش کمار چاؤلہ کو محکمے کا نیا وزیر مقرر کردیا گیا ہے۔کراچی: وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کچی آبادی سید نجمی عالم سے محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کا قلمدان واپس لیکر صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کو محکمہ فشریز اور لائیو اسٹاک کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے 10 معاونین خصوصی کو بھی مختلف محکموں کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں جن میں معاون خصوصی سلیم بلوچ کو پبلک ہیلتھ، جبار خان کو خوراک اور لال چند اوکرانی کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو کو محکمہ پرائس کنٹرول اور قاسم شاہ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا قلمدان دیا گیا ہے۔کابینہ کی ردوبدل میں وزیراعلی سندھ کےبھی قلمدان سونپے گئے ہیں جن میں معاون خصوصی وقار مہدی کو وزیراعلی سندھ کی انسپیکشن و انکوائری ٹیم کا قلمدان سپرد کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے صوبائی وزیر دوست علی راہموں سے وزیر کا عہدہ لے کر وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر زراعت محمد بخش مہر سے بیورو آف سپلائی کا شعبہ اور صوبائی وزیر محمد علی ملکانی سے بورڈز اینڈ یونیورسٹیز کا قلمدان واپس لیا گیا ہے۔صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی سے بھی پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کا قلمدان واپس لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کچھ ماہ قبل جیکب آباد میں گاڑی سے اسمگلنگ کیلئے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہونے کے الزامات پر استعفیٰ دینے والے بابل خان بھیو کو ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔چند ماہ قبل بابل بھیو نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا تاہم اب دوبارہ انہیں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا قلمدان سپرد کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر