جنوری 2025 سے زرعی ٹیکس نافذ کردیا جائے گا: حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے پاکستانی حکام سے تمام شعبوں کی کارکردگی کی تفصیلات حاصل کیں اور پاکستان حکام نے یقین دہانی کروائی کہ پہلے چار مہینوں میں ٹیکس وصولیوں کی مد میں ہونے والے شارٹ فال کو آنے والے مہینوں میں پورا کر لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف پاکستانی حکام سے حاصل کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے کر اس کا جواب دےگا جو مارچ میں جائزے کے وقت یا اس سے پہلے کسی وقت دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق وفد کو صوبائی سرپلس بجٹ پر قائل کر لیا گیا، زرعی ٹیکس پرجزوی کامیابی ہوئی، مذاکرات میں جنوری سے تمام صوبوں کو زرعی ٹیکس وصول کرنے کا پابند بنایا گیا ہے اورصوبائی مالیاتی معاہدے پر عمل کیلئے مشیروں کی خدمات حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا 12 ہزار 970 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ صوبائی بجٹ سرپلس کے نظرثانی شدہ اعدادوشمار شیئر کیے گئے جس کے مطابق 2024-25 کی پہلی سہہ ماہی میں 360 ارب کا صوبائی سرپلس رہا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے مطابق صوبائی سرپلس ہدف 342 ارب روپے دکھانا تھا۔ آئی ایم ایف نے صوبوں کے زرعی ٹیکس پر اقدامات کا جائزہ لیا۔ وفد کو بتا یا گیا کہ اس وقت ملک بھر سے اس وقت زرعی ٹیکس سے 8 ارب روپے کی وصولیاں ہو رہی ہیں، پاکستان میں زرعی ٹیکس کا پوٹینشل 2300 ارب روپے سالانہ کا ہے اور زرعی ٹیکس سے ابتدائی طور پر 1050 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ ہے۔مشن اور صوبوں کے درمیان لائیو اسٹاک پر ٹیکس سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر