غزہ میں القسام کے حملے میں تباہ جدید ترین اسرائیلی ٹینک کی تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شمالی غزہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے جہاں اسرائیلی فوج نے ہر قسم کی امداد کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ساتھ ہی اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتالوں اور بے گھر فلسطینوں کی کیمپوں پر بدترین بمباری بھی کی جارہی ہے۔اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ کے علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔اب پہلی مرتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے اسرائیلی ٹینک کو ہونے والے نقصان کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔شمالی غزہ میں موجود الجزیرہ کے صحافی انس الشریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر شمالی غزہ میں ایک ایسے مقام کی تصاویر شیئر کی ہیں جہاں ایک اسرائیلی ٹینک فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے کی زد میں آیا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کی شدت سے ٹینک کی ٹَریٹ (توپ) ٹینک سے الگ ہوچکی ہے جبکہ ٹینک کا نچلا حصہ بھی دھماکے سے تباہ ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا تبصرے کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ تصاویر میں نظر آنے والا ٹینک اسرائیل کا جدید ترین مرکاوا ایم کے 4 ٹینک ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی جارہی ہے اور اکثر واقعات میں فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ ان کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں پر ٹینک شکن میزائل لگنا بتائی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر