ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے میجر اور حوالدار شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو ہرنائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جو بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر محمد حسیب کی قیادت میں سکیورٹی فورسز کو فوری طور پربھیجا گیا،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹ گیاجس کے نتیجے میں 28 سال کے میجر محمد حسیب شہید ہوگئے،۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 38سال کے حوالدار نور احمد بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام کے خلاف کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔28 سالہ میجر محمد حسیب شہید نے 8 سال 6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔دوسری جانب 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، انہوں نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔حوالدارنور احمد شہید کے سوگوران میں اہلیہ،3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔صدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع ہرنائی میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر