خواجہ آصف نے قتل کی دھمکی اور ہراسانی کے واقعےکی رپورٹ لندن پولیس کو درج کرادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ہائی کمیشن لندن آئے جہاں انہوں نے پولیس کو ٹرین واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق خواجہ آصف نے پولیس کو قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔خواجہ آصف نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ 11 نومبر کی سہ پہر ساڑھے 3 بجے ایلزبتھ لائن میں پیش آیا، میں لندن نجی دورے پر آیا ہوں، اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔خواجہ آصف نے بتایا کہ تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلااجازت ویڈیوبنائی، نازیباالفاظ استعمال کیے اور چھری سےقتل کی دھمکی دی۔ واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہیں پہچانتا۔ لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کا پتہ لگائے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قتل کی دھمکیاں اور ہراسانی کے ایسے واقعات برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن لندن کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر