وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام نماز استسقا کے اہتمام میں کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‎بارش سے ماحول بہترہوگا اور بیماریوں سےنجات میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے، ‎موجودہ صورتحال میں باران رحمت کی شدت سے ضرورت ہے۔اس سے قبل آج پنجاب میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد میں باران رحمت کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی۔اس حوالے سے سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ کل نماز جمعہ کے بعد بھی صوبے بھر کی جامع مساجد میں نماز استسقا ادا کی جائےگی۔سیکرٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے پورا خطہ شدید متاثر ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر