کا ذیابیطس کے عالمی دن 14 نومبر 2024ء، کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ذیابیطس کا عالمی دن ہر سال لوگوں میں اس بیماری کے خطرات بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے 14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن کا اس سال کا موضوع “ذیابیطس اور فلاح و بہبود” ہے جو ذیابیطس کے بڑھتے عالمی بحران اور صحت اور تندرستی پر اس کے گہرے اثرات سے نمٹنے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔

ذیابیطس کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ غیر فعال طرز زندگی، غیر متوازن خوراک اور بیماری کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے۔ صحت مند طرز زندگی، باقاعدہ ورزش، متوازن خوراک اور مناسب وزن برقرار رکھ کر نہ صرف اس بیماری پر قابو پانا بلکہ اس سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔

ہمیں ذیابیطس کے خطرات اور اس کی روک تھام اور بروقت علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ میڈیا، سول سوسائٹی تنظیموں اور نجی شعبے کے تعاون سے ہم یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ہمیں اپنے شہریوں کو سستی اور ذیابیطس کی مؤثر دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پاکستان کا صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، ذیابیطس کی روک تھام کے اقدامات کر سکتے ہیں اور اس کے مریضوں کے لیے کم خرچ علاج کی فراہمی ممکن بنا سکتے ہیں۔

ذیابیطس کے عالمی دن پر ہم شعور پیدا کرکے ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج میں سرمایہ کاری کرکے اس چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس طرح ہم ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کرسکتے ہیں اور لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر