موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر عمل ہونا چاہیے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 سمٹ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا سیلاب کے باعث پاکستان میں اسکولوں،گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دنیا نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والےنقصانات پرپاکستان کی امداد کے وعدے کیے، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی طرح دیگرممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورت حال کا سامنا کریں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے بھرپوراقدامات کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پرکام کر رہے ہیں، دنیا کوپاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنا ہوگی، پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا محفوظ مستقبل کے لیے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا، اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ کیے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر