چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے واضح مؤقف پر آئی سی سی پریشان ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پاکستان کی جانب سے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس آپشنز محدود ہیں۔ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔ ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کرنا بھی آئی سی سی کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ ٹورنامنٹ کو پاکستان سے منتقل کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات کا تعین کرنا ہوگا۔نذرائع کے مطابق صرف ایک ٹیم کی وجہ سے ٹورنامنٹ متاثر کرنے پر دیگر بورڈز کو بھی تحفظات ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بھارت کی جگہ دوسری ٹیم کو شامل کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جب برطانوی حکومت نے زمبابوے کے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کیا تھا تو زمبابوے کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا تھا۔اس موقع پر آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگلینڈ سے منتقل کرنے کے بجائے زمبابوے سے مذاکرات کرکے معاملہ طےکیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کو ای میل میں بھارت کے انکار کی وجوہات، اس کی بنیاد اور شواہد فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔پی سی بی نے آئی سی سی کو کی گئی ای میل میں بھارتی مؤقف کی وضاحت کے لیے سوالنامہ بھی ارسال کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پی سی بی نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرانے پر زور دیتے ہوئے حکومتی مؤقف سے آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا جس کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر