اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس تھلیچی پل کے قریب دریا میں جاگری۔ بس میں 23 سے زائد مسافر سوار تھے۔ بس میں سوار افراد دلہن کو چھوڑنےکے لیے استور سے چکوال جا رہے تھے۔فیض اللہ فراق کے مطابق دریا سے 18 افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنےکی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے، دلہن کو زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔ایس پی دیامر شیر خان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
گلگت سے چکوال جانیوالی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، 18 افراد جاں بحق



