سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 10 شکایات ناکافی مواد اور شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ججوں کے خلاف 10 شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے دس شکایات ناکافی مواد اور شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیں۔اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا اور کونسل کے اجلاس میں رولز بنانے کے حوالے سے تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کی تجویز پر رولز کا ڈرافٹ آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو تین ماہ کے لیے کونسل کے لیے سیکرٹری تعینات کرنے کا اختیار بھی دیا۔اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہر ماہ بلایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر