190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: آخری گواہ پرجرح مکمل، عمران اوربشریٰ بی بی 342 کے بیان کیلئے طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے کی۔بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیشی کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا اور وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پرجرح مکمل کرلی۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ریفرنس کے آخری گواہ پرجرح مکمل کی، ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسرعمرندیم پروکلا صفائی نے جرح میں 3 ماہ لگائے اور 37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بلآخر جرح مکمل کرلی گئی۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھاکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے342 کے بیان کیلئے 8 نومبرکی تاریخ مقرر کردی گئی اور 8 نومبرکوبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کے سوالنامے دیے جائیں گے۔عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرسماعت 8 نومبرتک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر