ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کراچی میں ہونے والے فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے۔وزیر خزانہ نےکہا کہ رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں، صنعتکاروں کا سمجھنا چاہیے کہ ان کا ریفرنس پوائنٹ کائبور ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، ہم یقینی بنائیں گے کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے، اب یہ معاملہ ای سی سی کےہر اجلاس میں آئےگا، پرائس کمیٹیز سےکوآرڈینیشن ہوگی، پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمت کم ہوئیں مگر یہاں نہیں ہوئیں۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعےانسانی مداخلت کم اورکرپشن قابو کریں گے، اب صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے، نجی شعبے کو استعداد بڑھانا ہوگی جب کہ معیشت کا ڈی این اے ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہوگا۔ فیوچر سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت رومتی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا بھر پور خیال رکھنا چاہیے، پاکستانیوں نے ہمیں انفرا اسٹرکچر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر