جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد جوڈیشل کمیشن کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: اسپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے ہوا اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور ، جسٹس منیب اختر ،عمر ایوب اور شبلی فراز نے امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ بنانے کی مخالفت کی جب کہ باقی ممبران نے حمایت میں ووٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کے لیے پنجاب سے جسٹس امین الدین، جسٹس عائشہ ملک جب کہ سندھ سے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان سے جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس نعیم اختر افغان جب کہ خیبرپختونخوا سے جسٹس مسرت ہلالی کو آئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر