ایکس کے بلاک فیچر میں متنازع تبدیلی کو متعارف کرا دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جی ہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایک متنازع تبدیلی پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ایکس کے ایک آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ہم نے بلاک فیچر میں کی جانے والی اپ ڈیٹ کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔خیال رہے کہ ستمبر 2024 میں ایکس کے مالک ایلون مسک نے بتایا تھا کہ بلاک فیچر میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔اس تبدیلی کے بعد ایکس پر کی جانے والی آپ کی پبلک پوسٹس کو تمام افراد دیکھ سکیں گے، یہاں تک کہ وہ صارفین بھی جن کو آپ نے بلاک کیا ہوا ہوگا۔ابھی اگر ایکس پر آپ کو کوئی بلاک کردے اور پھر آپ اس فرد کی پروفائل دیکھنے کی کوشش کریں تو یو آر بلاکڈ لکھا نظر آتا ہے۔آپ اس فرد کے اکاؤنٹ کے فالوورز، ریپلائیز یا دیگر تفصیلات بھی نہیں دیکھ سکتے، مگر اس نئی تبدیلی کے بعد اس صارف کی پبلک پوسٹس اور پروفائل پیج کو دیکھنا ممکن ہوگا۔البتہ اب بھی بلاک ہونے پر آپ اس صارف کو فالو نہیں کرسکیں گے، ڈائریکٹ میسج یا پوسٹس پر ریپلائی نہیں کرسکیں گے۔خیال رہے کہ ایلون مسک بلاک فیچر کے سخت مخالف ہیں اور اگست 2023 میں انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ بلاک کا آپشن ختم کیا جا سکتا ہے۔یہ فیچر ایکس پر بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے مگر کمپنی کے مطابق ہمارا مقصد صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پوسٹس تک عوامی رسائی کو برقرار رکھنا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر