اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریپبلکن صدارتی امیدوارٹرمپ نے مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرےصدارتی انتخابات جیتنے کا 95 فیصدامکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی ممکن ہے اگر ہم سب ووٹ دیں اور اگر میں انتخابات جیتا تو امریکا کو نئی بلندیوں پر لےجاؤں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں توانائی انڈسٹری پر توجہ مرکوزکرکے افراط زر ختم کرنے اور آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بحالی کا وعدہ کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں آج صدارتی انتخابات منعقد ہونگے چند گھنٹوں بعد ہی امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو جائے گا۔
صدارتی الیکشن جیتنے کا کتنا چانس ہے؟ ٹرمپ نے ووٹنگ سے پہلے دعویٰ کردیا



