توسیع کے قانون میں ترمیم سے افراد کے بجائے ادارے کو مضبوط کیا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ نے کہا کہ پہلی توسیع 1957 میں وزیر اعظم فیروز خان نے کمانڈر ان چیف جنرل ایوب کو دی تھی۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 20 سال کی توسیع ایوب، ضیا اور مشرف نے اپنے آپ کو دی اور کیانی اور باجوہ نے سویلین حکومتوں سے 4 سال کی توسیع لی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے توسیع دینے کے قانون میں ترمیم کرکے افراد کے بجائے ادارے کو مضبوط کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر اداروں کی مدت بھی پانچ سال ہے اور اس کا مقصد ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع، بری فوج، ائیر فورس اور نیوی یعنی تینوں اداروں پر لاگو ہوگی، کسی فرد واحد یا ایک ادارے کو نہیں نوازا۔سروسز چیفس کی مدت 5 سال ہوگی، قائم مقام صدر کے دستخط کے ساتھ ہی تمام بلز قانون بن گئےوزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران اپنے اقتدار کے دوام کیلئے آرمی چیف کو توسیع سے نوازتے رہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور ہونے کے بعد قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے بلز پر دستخط کر دیے جس کے ساتھ ہی تمام بلز قانون بن گئے۔آرمی، نیول اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی۔قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر