سائنسدان پلاسٹک کے کچرے سے بجلی بنانے والی ڈیوائس تیار کرنے میں کامیاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پلاسٹک کی ایک قسم پولیسٹرین کی صرف ایک بار استعمال ہونے والی ڈھائی کروڑ ٹن سے زائد اشیا ہر سال تیار کی جاتی ہیں جن میں سے محض 12 فیصد ری سائیکل ہوتی ہیں جبکہ باقی مختلف مقامات پر کچرے کی شکل میں پڑی رہتی ہیں۔مگر اب آسٹریلیا اور لٹویا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے بیکار پولیسٹرین سے بجلی پیدا کی جاسکے گی۔آسٹریلیا کی RMIT یونیورسٹی اور لٹیویا کی ریگا یونیورسٹی کے ماہرین کی تیار کردہ ڈیوائس میں پلاسٹک کی اس قسم کے کچرے کو ڈال کر ہوا یا ہوا کے بہاؤ سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ان کی تیار کردہ ڈیوائس میں ایسی برقی توانائی پیدا ہوتی ہے جس میں برقی رو نہیں ہوتی اور اس توانائی کو جمع کرلیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ہم اپنی ڈیوائس میں ہوا کے ذریعے توانائی پیدا کرسکتے ہیں۔یہ ڈیوائس اس مقصد کے لیے ائیر کنڈیشنرز سے ہوا کے بہاؤ کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے توانائی کی طلب میں 5 فیصد تک کمی آتی ہے۔آزمائشی تجربات میں ثابت ہوا کہ اس ڈیوائس سے 230 والٹیج کرنٹ پیدا ہوسکتا ہے۔یہ ڈیوائس بنیادی طور پر پولیسٹرین کی پتلی تہوں پر مشتمل ہے یا یوں کہہ لیں کہ اسے پلاسٹک کی اس قسم سے تیار کیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس ڈیوائس کی زندگی بھی بہت طویل ہوگی کیونکہ پلاسٹک کی یہ قسم سیکڑوں سال تک اپنی شکل برقرار رکھتی ہے۔ماہرین کے مطابق اچھی بات یہی ہے کہ پولیسٹرین کے باعث اس طرح کی ڈیوائسز طویل عرصے سے تک درست کام کرتے ہوئے بجلی پیدا کرسکتی ہیں۔اس ڈیوائس کی تیاری کے حوالے سے تحقیق کے نتائج جرنل Advanced Energy and Sustainability Research میں شائع ہوئے۔ماہرین کی جانب سے ڈیوائس کے پیٹنٹ کو رجسٹر کرایا گیا اور اب وہ ایسے شراکت داروں کو تلاش کر رہے ہیں جن کے ذریعے اس ٹیکنالوجی کمرشل مصنوعات کا حصہ بنایا جاسکے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر