اے آئی سے بنی پاکستانی ویب سائٹ کی جھوٹی خبر، آئرلینڈ میں ہزاروں افراد ہالووین پریڈ کیلئے جمع ہوگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی ادارے وائس کی خبر کے مطابق ایک ویب سائٹ کی جانب سے ہالووین ڈے پریڈ کے اعلان کے بعد آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہالووین کے تہوار کی مناسبت سے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس افراد شہر کی ایک مرکزی شاہراہ پر جمع ہوگئے۔پریڈ میں شرکت کی غرض سے جمع ہونے والے لوگ پریڈ کے آغاز کا انتظار کرتے رہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا انتظار طویل ہوتا چلاگیا۔بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے سے اطراف کی سڑکیں بھی بند ہوگئیں جس کے بعد پولیس کو حرکت میں آنا پڑا اور پریڈ کے لیے جمع ہونے والوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا۔اے آئی سے بنی پاکستانی ویب سائٹ کی جھوٹی خبر، آئرلینڈ میں ہزاروں افراد ہالووین پریڈ کیلئے جمع ہوگئے۔ایکس/ @GardaTraffiپولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ڈبلن میں کوئی پریڈ شیڈول نہیں ہے، یہ اعلان سن کر پریڈ کے لیے جمع ہونے والوں کی حیرانی مزید بڑھ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق پریڈ کا اعلان ’مائی اسپرٹ ہالووین‘ نامی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ایک ویب سائٹ سے کیا گیا تھا جو پاکستان سے ہوسٹ کی جاتی ہے۔ویب سائٹ پر ہی اس بات کا اعلان کیا گیا کہ جمعرات کی شام 7 بجے سے 9 بجے تک ہالووین ڈے پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اگرچہ ویب سائٹ کی جانب سے اس جھوٹے اعلان کا سبب تو سامنے نہیں آسکا لیکن اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ویب سائٹ کا مقصد اشتہارات سے پیسے کمانا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر