پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 91 ہزار 240 کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 90 ہزار 822 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 712 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 907 پر جا پہنچا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1045 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 240 پر پہنچ گیا جب کہ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 518 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 864 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 908 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 358 بنائی ہے۔بازار میں 60 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے اضافے سے 11764 ارب روپے ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد عبورکرلی۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل و گیس کی قیمتیں گر گئیں، کتنی کمی آئی؟



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر