ایپل کے اے آئی فیچرز صارفین کیلئے متعارف، کن آئی فونز میں دستیاب ہوں گے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایپل نے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 18.1 جاری کیا ہے جس کے بعد صارفین مخصوص آئی فونز میں اے آئی فیچرز استعمال کرسکیں گے۔ستمبر 2024 میں آئی فون 16 سیریز متعارف کراتے ہوئے کمپنی نے اس اے آئی ماڈل کا اعلان کیا تھا۔آغاز میں محدود اے آئی فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ایپل کے 4 نئے آئی فونز متعارف، ان کی قیمتیں اور دیگر فیچرز جانیں۔پہلے مرحلے میں ایپل انٹیلی جنس فیچرز میں رائٹنگ ٹولز، تصاویر سے چیزیں غائب کرنے اور نوٹیفکیشنز کی سمری وغیرہ تک رسائی دی جارہی ہے۔اسی طرح ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ Siri کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔البتہ اے آئی سے تصاویر بنانے کی سہولت اور چیٹ جی پی ٹی کو آئی فونز کا حصہ بنانے جیسی اپ ڈیٹس نہیں کی جارہی ہیں۔یہ آپ ڈیٹس رواں سال کے آخر تک آئی او ایس 18.2 کے ذریعے کی جائیں گی۔یہ اے آئی فیچرز آئی فون 16 سیریز کے تمام فونز، آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ایپل کے چیف ایگزیکٹو نے اے آئی ٹولز کو اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین جتنا اہم قرار دیدیایہ اے آئی ماڈل ایپل کی مخصوص چپس پر کام کرے گا اور اسی وجہ سے یہ پرانے آئی فونز میں دستیاب نہیں ہوگا۔آئی او ایس 18.1 ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آئی فون سیٹنگز میں جنرل اور پھر سافٹ وئیر اپ ڈیٹ پر کلک کریں۔ایپل انٹیلی جنس کو آپ کو خود ان ایبل کرنا ہوگا۔اس کے لیے سیٹنگز میں ایپل انٹیلی جنس میں جاکر جوائن ایپل ویٹ لسٹ پر کلک کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر