ایل پی جی کی سرکاری نرخ سے 40 روپے سے زائد میں فروخت جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رہنما ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن علی حیدر کے مطابق ایران سے ایل پی جی کی امپورٹ بند ہونے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ رہنما ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک کلو ایل پی جی کے سرکاری نرخ 251 روپے ہیں تاہم یہ سرکاری قیمت سے 40 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔علی حیدر کے مطابق ایل پی جی کے مارکیٹ ریٹ 280 سے 300 روپے تک ہوگئے ہیں، چار دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے کلو کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔رہنما ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایران سے ایل پی جی کی درآمد رکنے اور دو جہازوں کی منسوخی پر ریٹ بڑھے ہیں۔ سردیوں کی آمد میں تاخیر کے سبب بھی ایل پی جی کی درآمد تیز نہیں ہوسکی۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر