میٹا نے انسٹا گرام میں خاموشی سے اہم تبدیلی کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس تبدیلی کا انکشاف کیا۔انہوں نے بتایا کہ انسٹا گرام میں کچھ ویڈیوز کی کوالٹی کو دانستہ طور پر کم کر دیا جاتا ہے۔یعنی اگر آپ کی ویڈیوز انسٹا گرام پر دھندلی نظر آرہی ہیں اور دیگر افراد کی ویڈیوز بہترین تو ایسا کمپنی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔رحقیقت کمپنی کی جانب سے ویڈیوز کے معیار کا تعین اس بات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے کہ اس کے ویوز کتنے ہیں۔ایک ویڈیو میں ایڈم موسیری نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم معیاری ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں، مگر جب کسی ویڈیو کو کافی وقت سے نہیں دیکھا جاتا تو ہم اس کی کوالٹی کم کر دیتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر پھر اس ویڈیو کو دوبارہ بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے تو ہم اسے دوبارہ ہائی کوالٹی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہمارے پلیٹ فارم میں لوگوں کو بہترین مواد دکھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔بعد ازاں ایک تھریڈز پوسٹ میں ایڈم موسیری نے بتایا کہ انسٹا گرام کے متعدد وسائل ایسے صارفین کی ویڈیوز کے لیے مختص کیے جاتے ہیں جن کو بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیار میں تبدیلی زیادہ اہم نہیں کیونکہ لوگ ویڈیو کے معیار کی بجائے اس کے مواد کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر