شلپا شیٹھی کے ریسٹورینٹ سے 80لاکھ کی بی ایم ڈبلیو منٹوں میں چوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار کے مالک اور باندرہ کے تاجر روحان خان نے ریسٹورینٹ کی پارکنگ سے اپنی قیمتی گاڑی چوری ہونے کی ایف آئی آر ممبئی کے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں درج کروادی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کی چوری کا واقعہ گزشتہ روز ریسٹورینٹ کے باہر پیش آیا جہاں کار کے مالک روحان خان اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں تھے۔کار کے مالک نے اپنی بی ایم ڈبلیو کی چابیاں ریسٹورینٹ کے گارڈز کے حوالے کی تھیں جس کے بعد گاڑی کو پارکنگ ایریا میں کھڑا کردیا گیا لیکن چند منٹ بعد ہی دو ملزمان گاڑی پارکنگ سے چوری کرکے لے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریسٹورینٹ سے موصول ہوئی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ گاڑی پارک کرنے کے چند منٹ بعد ہی 2 افراد نے پارکنگ میں جدید ہیکنگ تکنیک استعمال کرتے ہوئے بی ایم ڈبلیو کا دروازہ کھول لیا اور پھر ایک شخص گاڑی ڈرائیو کرکے لے گیا۔کار کے مالک نے جب گارڈز سے اپنی گاڑی پارکنگ ایریا سے لانے کا کہا تو عملہ کار پارکنگ سے غائب ہونے پر حیران رہ گیا اور بعد ازاں سی سی ٹی وی سے نامعلوم افراد کے گاڑی لےجانے کی تصدیق ہوئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس گاڑی کی تلاش کررہی ہے تاہم کار کے مالک نے ممبئی کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ کی پارکنگ سے اپنی لگژری گاڑی چوری ہوجانے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر