واٹس ایپ چیٹس کیلئے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایموجیز ری ایکشنز کے فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ صارفین اپنی پسند کے ایموجیز کے ذریعے چیٹس پر ردعمل ظاہر کرسکیں۔خیال رہے کہ واٹس ایپ میں ایموجیز ری ایکشن کا فیچر مئی 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔مگر اب واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں اس کا نیا ورژن پیش کیا گیا ہے تاکہ چیٹس کو زیادہ پرلطف بنایا جاسکے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے ایموجیز ری ایکشنز لسٹ میں سرفہرست ہوں گے۔اس طرح صارفین کے لیے چیٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان ایموجیز کو استعمال کرنا آسان ہو جائے گا۔اب تک ایموجیز ری ایکشنز میں صرف 7 ایموجیز صارفین کو دستیاب ہوتے ہیں۔مگر اس نئی تبدیلی کے بعد وہ ایموجیز لسٹ میں خودکار طور پر نظر آئیں گے جو آپ چیٹس کے دوران زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

مزید ایموجیز کا آپشن بھی بدستور دستیاب ہوگا اور انہیں سرچ کرنا ہوگا۔انسٹا گرام، ٹیلی گرام اور فیس بک میسنجر جیسی ایپس میں اس طرح کا فیچر پہلے سے دستیاب ہے اور صارفین میں کافی مقبول ہے۔اب واٹس ایپ کو بھی ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسا بنایا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے لیے اپنے جذبات کا ظہار کرنا آسان ہو جائے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر