چیف جسٹس فائز عیسیٰ عدلیہ میں مداخلت پر ملی بھگت کے مرتکب رہے: جسٹس منصور شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے الوداعی ریفرنس میں شرکت نہیں کی تھی اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوادعی ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کروں گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جانے والے چیف جسٹس کو الوداعی تقریب دینے کا رواج ہے، جانے والے چیف جسٹس کی خدمات کو الوداعی تقریب میں سراہا جاتا ہے، اداروں کی طرح افراد کے میرٹس پر روایات انحصار کرتی ہیں۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےاپنے آئینی کردار کی حدود سےتجاوز کیا، اسی سبب جسٹس ثاقب نثارکے ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جسٹس ثاقب نثارکے ریفرنس میں نہ جانے پر17 جنوری 19 کو خط میں وجوہات بتائیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ میں نے اوور اسٹیپنگ پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا ریفرنس بھی اٹینڈ نہیں کروں گا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کیلئے الوادعی ریفرنس میں شریک نہ ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔اپنے خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ چیف جسٹس کا کردار عوام کے حقوق، عدلیہ کی آزادی اور سب کے لیے انصاف کا تحفظ کرنا ہوتا ہے، چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا الوداعی ریفرنس اٹینڈ نہ کرنے کی وجوہات مزید پریشان کن ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس میں نہ جانے کے فیصلے پر خود کو مجبور پاتا ہوں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شتر مرغ کی طرح ریت میں سر رکھے عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ سے لاتعلق رہے اور انہوں نے عدلیہ میں مداخلت کے دروازے کھول دیے، جسٹس فائز عیسیٰ نے عدلیہ کا چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا اور عدلیہ کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں دکھائی، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کو کمزور کرنے والوں کو گراؤنڈ دیا۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ عدالتی رواداری و ہم آہنگی کیلئے لازمی احترام قائم کرنے میں ناکام رہے، وہ عدلیہ میں مداخلت پر ملی بھگت کے مرتکب رہے، انکی نظر میں عدلیہ کے فیصلوں کی کوئی قدر اور عزت نہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر