میٹا کا واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک اہم اور بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کانٹیکٹس کے سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔ابھی واٹس ایپ میں بنیادی طور پر وہی کانٹیکٹس محفوظ ہوتے ہیں جو آپ کے پرائمری فون محفوظ ہوتے ہیں، دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن نہیں۔اگر فون گم یا خراب ہو جائے تو پھر واٹس ایپ میں ان کانٹیکٹس کو دوبارہ محفوظ کرنا پڑتا ہے۔

اسی طرح اگر ایک ڈیوائس پر واٹس ایپ کے 2 اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں تو بھی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب واٹس ایپ میں کانٹیکٹ منیجر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس تبدیلی کے بعد تمام کانٹیکٹس براہ راست ایپ میں محفوظ ہوں گے اور فون گم ہونے یا تبدیل کرنے پر آپ کو انہیں دوبارہ محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کمپنی کے مطابق کانٹیکٹس محفوظ کرنے کا یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں پہلے واٹس ایپ ویب اور اس کی ونڈوز ایپ کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس کے بعد بتدریج دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن ہو جائے گا۔واٹس ایپ کے مطابق اس تبدیلی کے لیے نئی ٹیکنالوجی آئیڈنیٹی پروف لنکڈ اسٹوریج (آئی پی ایل ایس) کو استعمال کیا جائے گا۔اس ٹیکنالوجی کے تحت واٹس ایپ میں محفوظ نام اور نمبر انکرپٹڈ ہوں گے اور صرف آپ کو ہی ان تک رسائی حاصل ہوگی۔کمپنی کے مطابق مستقبل قریب میں صارفین اپنے کانٹیکٹس کو یوزرنیم کے ساتھ بھی محفوظ کرسکیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر