سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار‘ 86 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرلی

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور انڈیکس نے 86 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخی میں پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، ٹریڈنگ کے دوران 581 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 86 ہزار 245 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا، دوسری طرف کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 67 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 753 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جب کہ مجموعی طور پر ہنڈریڈ انڈیکس میں اکتوبر کے ابتدائی کاروباری دنوں میں 5 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا، اسی طرح امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی نوعیت کی تیزی دیکھی جارہی ہے، تیزی کے سبب متعدد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جن کی مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا، رواں سال غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 17فیصد کے اضافے، تجارتی خسارہ قابو میں آنے جیسے عوامل کے سبب غیرملکیوں کے ساتھ انسٹی ٹیوشنز ودیگر شعبوں کے سرمایہ کاروں کی آئل اینڈ گیس فرٹیلائزر بینکنگ سیکٹر میں پراعتماد انداز میں سرمایہ کاری سے بیشتر دورانیے میں کیپیٹل مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر