عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات پر پابندی کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات پر پابندی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر سیکریٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات پر پابندی کے خلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی ایسے وقت میں لگائی گئی جب عمران خان کے خلاف نئے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے اور دانستہ طور پر عدالتی آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی، اس لیے توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی ہے، اس دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی ہوگی۔

معلوم ہوا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی، ملاقاتوں پر پابندی کا یہ فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا، جس کے تحت اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا، علاوہ ازیں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر