اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی کویت کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، ایران امریکا مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی امن کوششوں کی تعریف کی۔

گفتگو کے دوران کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے وسیع اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر