مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 10 فیصد تک اضافہ ہو گیا

نیویارک (نیشنل ٹائمز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 10 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطٰی میں کشیدہ صورتحال نے تیل کی عالمی مارکیٹ کو بری طرح متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ صرف 3 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 10 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔


چند روز قبل تک 70 ڈالرز کی سطح سے نیچے چلے جانے والا برطانوی خام تیل اب 77 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلا گیا ہے۔ جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت بھی 73 ڈالرز سے اوپر چلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے کے بعد سونے، تیل اور محفوظ پناہ گاہوں کی کرنسیوں جاپانی ین اور سوئس فرانک کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت بھی 1 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 2,642 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

امریکی بانڈز کی قیمت مبں بھی اضافہ ہوا، 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی خدشات کے درمیان سرمایہ کاروں نے خطرات مول لینے سے گریز کیا اور یورپی سٹاک میں کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو آئندہ دنوں میں تیل کی سپلائی لائنز میں مزید تعطل کا خدشہ ہے۔ تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جانے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر