عوام پر بے تحاشہ ٹیکسز لگانے کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

لاہور (نیشنل ٹائمز) عوام پر بے تحاشہ ٹیکسز لگانے کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ایف بی آر کو 100 ارب روپے سے زائد شارٹ فال ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں عوام پر بے تحاشہ ٹیکسز لگائے جانے کے باوجود ایف بی آر کو مسلسل دوسرے ماہ ٹیکس اکٹھا کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکامی ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پہلی سہ ماہی میں ریونیو شارٹ فال 115 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کو ستمبر میں 120 ارب روپے تک ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، پہلی سہ ماہی کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 2652 ارب روپے ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں تقریبا 2 ہزار 540 ارب روپے تک ٹیکس جمع ہوسکا۔

رواں ماہ کیلئے ایف بی آر کا ہدف تقریبا 11 سو ارب روپے رکھا گیا تھا، گزشتہ ماہ کے دوران 98 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال بھی شامل کیا گیا تھا، گزشتہ ماہ کا شارٹ فال ملا کر ہدف 12 سو ارب روپے کے لگ بھگ رکھا گیا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ستمبر کے دوران تقریبا ایک ہزار 80 ارب روپے تک جمع کرسکا۔ پہلی سہ ماہی کا شارٹ فال آئندہ ماہ کے ہدف میں شامل ہوگا، آئندہ ماہ کے دوران شارٹ فال پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری جانب رائع کے مطابق سال 2024کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15دن بڑھانے کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایاکہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنزنے ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا ہے تاہم وزیراعظم کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے آئرس پورٹل پرغیرمعمولی رش ہے اور آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہے۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایاکہ صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرنزباآسانی فائل ہورہے ہیں، ہیوی ڈیٹا یا بڑی فائل والے انکم ٹیکس ریٹرنزکی پراسسنگ میں مشکلات ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک 35لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے، گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دگنا ہوگئی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر