اشنا شاہ چہرے کے اندھے پن کی بیماری میں مبتلا نکلیں

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جوکبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج وہ تلخ حقیقت بن چکا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اشناشاہ نے اپنی اس بیماری کی خبر انسٹاگرام پر اپنے آفیشیل اکاونٹ پر شیئرکی۔انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں بتایا کہ وہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کا شکار ہیں، جو فرد کو لوگوں کے چہرے پہچاننے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میری یہ بیماری زیادہ نمایاں ہوتی جارہی ہے۔ میں کسی کو فورا نہیں پہچان پاتی ہو ں۔ جو کبھی مذاق ہوا کرتا تھا آج مجھے محرومی کا احساس دلا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں۔

اشنا شاہ نے مزید کہا کہ اس پیغام کو اپنے اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ رکھ رہی ہوں تاکہ جو لوگ پہلے سے مجھے جانتے ہیں یا جن سے مستقبل میں واسطہ پڑے اگرمیں انہیں پہچان نہ سکوں تو وہ کسی بد گمانی کا شکارنہ ہو جائیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ سب کچھ میری اس کنڈیشن کی وجہ سے ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراسوپیگنوسیا یا چہرے کے اندھے پن کیا ہے اور اس کے فرد کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس حوالے سے معاشرے میں مزید آگاہی عام کرنے کی ضرورت ہے۔

پراسوپیگنوسیاایک ایسی ذہنی بیماری ہے جس میں مریض اپنے اردگرد رہنے والے یا عام لوگوں کو بھی پہچان نہیں پاتا ہے ، جس سے وہ کبھی مل چکا ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر