پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں

لاہور (نیشنل ٹائمز) پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں، یکم اکتوبر سے پٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل مہنگا کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 0.11 روپے فی لیٹر کا معمولی سا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز تک کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کا زیادہ امکان ہے۔
حکومت یکم اکتوبر سے اگلے 15 دن کیلئے معمولی ایڈجسٹمنٹ بھی کر سکتی ہے۔ دوسری جانب مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر بھی لاحق ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خام تیل کی سپلائی پہلے ہی متاثر ہے کیونکہ موسمی حالات کی خرابی سے خلیجِ میکسیکو میں تیل کی پروڈکشن جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

برینٹ آئل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اضافہ ہوچکا ہے۔ مشرقِ وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال خام تیل کی قیمتوں پر مزید اثر انداز ہوسکتی ہے۔ امریکا میں شرحِ سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔چین خام تیل کا ٹاپ امپورٹر ہے جو آج کل تفریطِ زر کا شکار ہے۔ چین کی شرحِ نمو کو بلند کرنے کی کوششیں مجموعی طور پر ناکامی سے دوچار رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر