ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی،رواں مالی سال پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،مہنگائی کی شرح میں کمی، میکرواکنامک استحکام مثبت اعشاریے ہیں۔

اے ڈی پی رپورٹ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024میں پاکستان کی معاشی ترقی 2.4فیصد رہنے کاامکان ہے،مالی سال 2025میں جی ڈی پی کی شرح2.8فیصد تک ہونے کا امکان ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے، حکومتی اخراجات میں کمی، نجی شعبے کو فروغ دینا بھی شرط ہوگی،مہنگائی کی شرح سال 2023تک 29.2فیصد تک کی سطح پر تھی،سال 2024میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 23.4فیصد تک رہ گئی،مالی سال 2025میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024کی پہلی ششماہی میں افراط زر زائد رہی،دوسری شمشاہی میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی،مہنگائی میں کمی اور دیگر مثبت اشاریوں سے شرح سود میں کمی ہوئی،منظم شرح سود، ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے،پاکستان کو تاحال قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے پیمنٹس کا مسئلہ رہے گا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر