ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید بڑھ کر2 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوگئی

کراچی (نیشنل ٹائمز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت2577 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب اگست کے مہینے میں میں پاکستانی 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی چائے پی گئے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق اگست میں چا ئے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد اضافہ ہوا۔
ایک ماہ میں چا ئے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال اگست میں چا ئے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا۔ سرکاری دستاویز میں کہا گیا تھا کہ جولائی کی نسبت اگست میں چا ئے کی درآمدات میں 45.24 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی میں 15 ہزار 764 ٹن چا ئے درآمد کی گئی تھی، جولائی میں چائے کا درآمدی بل تقریبا 4 کروڑ ڈالر تھا۔
سرکاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں 38 ہزار 847 ٹن چائے امپورٹ کی گئی،جولائی اگست میں چا ئے کا درآمدی بل 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔
ایک رپورٹ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.581 ار ب ڈالر سے تجاوزکرگیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر