کرنٹ اکاؤنٹ 4 ماہ بعد سرپلس ہوگیا

کراچی (نیشنل ٹائمزء) مالی سال 2025 کے پہلے 2 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تیزی سے 81 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ،اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ 4 ماہ بعد سرپلس ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مہینے میں 15.2 کروڑ ڈالرز کے خسارے کے مقابلے میں اس سال اگست کے لیے 7.5 کروڑ ڈالر سرپلس پیدا کیے ہیں،یہ حکومت کے لیے ایک بڑا ریلیف ہونا چاہیے کیونکہ وہ بیرونی قرضوں کی سروسز کے لیے بہت زیادہ اضافی سرپلس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، حکومت کو مالی سال 2025 میں قرض کی سروسز کے لیے 26 .2 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت ہر سال بڑھ رہی ہے، مالیاتی ماہرین کے مطابق یہ معیشت کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔
آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا قرض، جس کی منظوری اگلے ہفتے متوقع ہے، اس کو سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس آمد کے باوجود حکومت کو اب بھی چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 12 ارب ڈالر کے رول اوور کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے گورنر نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ رول اوور تقریباً یقینی ہے، اس یقین دہانی سے مقامی کرنسی کو ڈالر کے مقابلے میں مضبوط رہنے اور شرح مبادلہ کو مستحکم رکھنے میں مدد ملی ہے۔

مالی سال 2025 میں جولائی تا اگست کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.1 کروڑ ڈالر تھا، جب کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران یہ 89.3 کروڑ ڈالر تھا، جس میں 81 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔مالی سال 2024 میں کرنٹ خسارہ 66.5 کروڑ ڈالر، مالی سال 2023 میں 3.27 ارب ڈالر، مالی سال 2022 میں 17.48 ارب ڈالر تھا۔اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر کے لیے بھی ایک مثبت سگنل بھیجے گا، بعض تجزیہ کاروں نے کہا کہ سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود بیرونی محاذ پر معاشی کارکردگی حکومت کے لیے ایک کامیابی ہے۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ جولائی میں 24.6 کروڑ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے اگست کا سرپلس اہم تھا، یہ تبدیلی خوش آئند ہے اور اس سے برآمد کنندگان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مزید ڈالر کی آمد ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر