ایشیائی ترقیاتی بینک کی خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 32 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری

پشاور(نیشنل ٹائمز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 32 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے اے ڈی بی کے مشن نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا رورل روڈ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ صوبے میں تقریباً 900 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ کرے گا جو سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں اور ان کی حالت خراب ہے.

اس میں کلیدی راستوں کا احاطہ کیا گیا جو دور دراز کی کمیونٹیز کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور بازاروں سے جوڑتی ہیں اس منصوبے میں موسمیاتی ریزیلیئنٹ ڈیزائن، سڑک کی حفاظت میں اضافہ، اور پائیدار دیکھ بھال کے طریقوں کو شامل کرنے کے اقدامات شامل ہیں وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی ڑوکوف نے کہا کہ سڑک ٹرانسپورٹ عوام کے لیے لائف لائن اور پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جز ہے، بنیادی ڈھانچے کا یہ اہم منصوبہ سفر کے وقت کو کم کرے گا، نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرے گا اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اضافہ کرے گا.
انہوں نے بتایا کہ مارکٹس اور خدمات تک بہتر رسائی فراہم کر کے ہم مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنا رہے ہیں اور پاکستان کے سب سے کم سہولیات والے خطوں میں سے ایک میں جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں یہ منصوبہ حکومت کو طویل مدتی ٹارگٹ انٹروینشنز کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرے گا جس سے صوبے کے روڈ نیٹ ورک کی پائیداری میں اضافہ ہوگا.
اے ڈی بی کے سینئر ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ سیونگھون کم نے کہا کہ اے ڈی بی حکومت کی مدد کرے گا تاکہ وہ صوبے بھر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ترجیحی سڑکوں کی نشاندہی کرنے کے لیے سیلاب کی نوعیت پر ایک جامع مطالعہ کریں، ہم دو سیاحتی سڑکوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے رعایتی معاہدوں کی تیاری میں حکومت کی مدد کریں گے، جو سڑکوں کے نیٹ ورک کی پائیداری میں معاون ثابت ہوں گے.
یاد رہے کہ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کا بانی رکن ہے 1966 سے اے ڈی بی نے پاکستان میں جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے توانائی اور خوراک کی حفاظت، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، اور سماجی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے قرضوں، گرانٹس اور فنانسنگ کی دیگر اقسام میں 52 ارب ڈالر سے زیادہ کا عہد کیا ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر