تجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک کا تجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
ادارہ شماریات سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ملک میں معیشیت کا پہیہ چلتے ہوئے سال 2024 میں سب سے کم تجارتی خسارے کا سامنا ہوا، اگست 2024 میں تجارتی خسارہ 20.5 فیصد کمی سے 1 ارب 68 کروڑ ڈالر رہ گیا، یہی تجارتی خسارہ اگست 2023 میں 2 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا، اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں برآمدات 15.9فیصد اضافے سے 2 ارب 74 کروڑ ڈالر رہی، اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں درآمدات 1.3 فیصد کمی سے 4.41 ارب ڈالر رہی، اگست کے مہینے میں برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ بنی۔ رواں مالی سال 2 ماہ میں برآمدات 14 فیصد اضافے سے 5.05 ارب ڈالر رہی ،رواں مالی سال 2 ماہ میں درآمدات 5.7 فیصد اضافے سے 8.62 ارب ڈالر رہی۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر